Monday, May 13, 2024

मुस्तफाबाद दिल्ली में नौजवानों को योग रियाज़त के मैदान में स्वरोजगार के लिए हुनरमंद बनाने वाली कार्यशाला दिनांक 11 अप्रैल 2024 को संपन्न‌

A workshop to make youth skilled in Yoga Riyazat for self-employment was held in Mustafabad, Delhi on 11 April 2024.
تندرستی ہزار نعمت ہے، نوعمر اور نوجوان کے لئے دور حاضر میں روزگار میں خودکفیل ہنرمند بنے کے لئے اسسٹنٹ یوگا انسٹرکٹر کورس، ڈربیٹیک یوگا پیرامیڈیکل سائیکو فزیوتھراپی والی ایکسرسائز‌ کے ساتھ فٹنس لیڈرشپ ٹریننگ انتہائی اہم اور سونے پر سہاگہ، اے اینڈ ایس فارمیسی امسال ایک ہزار سینٹر کھولے گی*
نئی دہلی, مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کے موقع پر اے اینڈ ایس فارمیسی، الہند اسپتال اور خیر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مصطفی باد میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انکھوں کی مفت جانچ شوگر کی جانچ، خون کی جانچ فزیو تھیراپی، حجامہ اور موسمی بیماریوں کا علاج وغیرہ مفت کیا گیا تاہم مہنگی ادویات پر 50 فیصد کی رعایت دی گئی۔ اس موقع پر تقریبا 300 مریضوں نے کیمپ سے استفادہ کیا، کیمپ میں ڈاکٹر ایم اے انور، حکیم عطا الرحمن اجملی، ڈاکٹر ایاز احمد، ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی، حاجی محمد شمیم، حافظ محمد شکیل، ڈاکٹر محمد مزمل، ڈاکٹر گلفام، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر محمد فیروز ملک اور ڈربیٹیک یوگا پیرامیڈیکل ایکسرسائز‌ کی ایکسپرٹ ٹرینر کوثر جی نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں مکمل تعاون دیا. کیمپ کی کنوینر شبنم، جویریہ شمیم، حفیظہ سیفی، امن سیفی تھے حکیم عطا الرحمن اجملی نے بتایا کہ آج کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں لوگ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے، اس لیے یہ کیمپ اتوار کو چھٹی کے دن صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے بنیادی مقصد سے رکھا گیا.
اس موقع پر حکیم عطا الرحمن اجملی نے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے، اس کو قائم رکھنے کے لئے بچپن سے ہی نوعمر اور نوجوان کے لئے دور حاضر میں حکومت سے منظور شدہ نصاب کے مطابق اسسٹنٹ یوگا انسٹرکٹر کورس کا عملی تجربہ انتہائی اہم ہے. مزید بر آں، اس پروگرام کے ساتھ، بطور کمپلمینٹری پیشکش، دور حاضر میں سب کو تندرست بنانے میں مددگار تحقیق اور ترویج سے آراستہ؛ منتخب، مزید بہتر، ہائی ٹیک، رفائند کی ہوئیں اور ہر عمر کی ضرورت کے مطابق الگ الگ انداز سے ڈھالی ہوئیں، اسٹیپس اور اسٹیج کی وضاحت کے ساتھ زیادہ آسان بنائی ہوئیں اور بڑے پپمانہ پر آزمائی ہوئی اوراپ ڈیٹ کراکیسوی صدی کے انسان کے ذہنی اور جسمانی حالات کے پیش نظر اس کی ورزشی ضرورتوں کو پوری کرنے میں مدد دینے والے ڈربیٹیک یوگا پیرامیڈیکل سائیکو فزیوتھراپی والی ایکسرسائز‌ کے تازہ ترین ورژن میں فٹنس لیڈرشپ ٹریننگ لینا سونے پر سہاگہ ہے. اجملی نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی اے اینڈ ایس فارمیسی امسال، جڈی بوٹیوں کی بنیادی جانکاری، ابتدائی طبی امداد اور اس جدید طبی علم کو نوعمر اور نوجوان کو سکھاکراور ان کو روزگار میں خودکفیل تجربہ کار ماہر ہنرمند بناکر انہیں، اپنے اپنے الگ الگ ایک ہزار سینٹر کھولنے میں مدد دیگی. یہ ٹریننگ پروگرام نوعمر اور نوجوان کے لئے، پارٹ ٹائم آن لائن اور آف لائن موڈ میں ایک گھنٹہ روزانہ کا ایک سال پر مشتمل ہوگا. کیمپ اور ورکشاپ میں خدمت کرنے والوں اور ٹریننگ دینے والوں کو موقع پر ہی تحائف، انعام و اکرم اور اسناد سے نوازا گیا

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.