This blog started experimentally for the benefit of the lovers of Fitness Science. We will try our best to publish Resource Materials and display the reports and action photographs of Yoga Scientist Dr. Badrul Islam Kairanvi and his team. Dr. B. Islam was a former Training Commissioner in KVS BSG under Ministry of hRD Govt. of India New Delhi.
Saturday, June 3, 2023
यूनानी पद्धति के चिकित्स्कों के माध्यम से डर्बिक टेक्निक वाली रियाज़त फिजिकल मेडिसन और योग वर्ज़िश का राजस्थान सरकार की सहायता से उन्नति प्रारम्भ *یونانی طریقه علاج کے اطباء کے توسط سے ڈربک ٹیکنیک والی ریاضت فزیکل میڈیسن اور یوگا ورزش کا راجستھان سرکار کے تعاون سے فروغ شروع*
*یونانی طریقه علاج کے اطباء کے توسط سے ڈربک ٹیکنیک والی ریاضت فزیکل میڈیسن اور یوگا ورزش کا راجستھان سرکار کے تعاون سے فروغ شروع*
جے پور، راجستھان میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کا تجربہ کامیاب، یونانی دواؤں کے ساتھ ساتھ حکیمی علاج بالتدبیر کے نافع الناس جز، ڈربک ٹیکنیک سے ریاضت فزیکل میڈیسن اور یوگا ورزش کو فروغ دینے کا عمل یونانی طریقے علاج کے ڈاکٹروں کی آن لائن اور آف لائن ورکشاپ سے راجستھان کے دارالخلافہ جےپور سے راجستھان سرکار کے او.ایس.ڈی. ڈاکٹر شوقت علی کی سرپرستی میں شروع، آپ نے ورکشاپ میں کامیاب ہونے والوں کو ریاضت فزیکل میڈیسن اور یوگا ورزش کی اسناد سے بھی نوزا-
ڈائریکٹر یونانی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ راجستھان سرکار جناب فیاض احمد صاحب کو ڈربک ٹیکنیک سے کی جانے والی ریاضت فزیکل میڈیسن اور یوگا ورزش کی مشق کو لمبے عرصے تک کرتے رہنے سے ہاضمے کے نظام کو کس قدر مستحکم اور مضبوط کیا جا سکتا ہے اس سچائی کے ثبوت کا مشاہدہ اور جانچ کرانے کے لئے ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے ٦٧ سال کی عمر میں اپنے پیٹ پر ایک ڈاکٹر کو کھڑا کر کے دکھایا- اس تحقیقی عمل کے آن لائن اور آف لائن مشاہدین میں جےپور کے نامی گرامی حکماء شامل تھے جن میں سے ڈاکٹر فیروز احمد خان، ڈاکٹر حامد حسن، ڈاکٹر رفیع احمد، ڈاکٹر یاسر صدیقی پیش پیش رہے.
ڈاکٹر نثار احمد ملک، ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈاکٹر محمد ارشاد خان، ڈاکٹر نوازالحق، کی پل پل کی رہنمائی اور ہمت افزائی نے اس دور حاضر کے طبی مسائل میں بطور پریوینٹیو فزیکل میڈیسن اور پیرامیڈیکل انتہائی کام آنے والی ڈربک انداز سے کی جانے والی ورزشوں کو راجستھان میں مثالی انداز سے نافظ العمل کرانے کی، زبردست ہمت دی. اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق خان نے کہا کہ حکیموں کے نسخوں سے سینکڑوں سال سے غائب خاص اندار سے کی جانے والی ڈربک ورزشوں کی آسان تکنیک مؤمن کا گم گشتہ سرمایہ ہے-
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس سے وابستہ جےپور میں علاج و معالجہ کرنے والے کہنہ مشق اطباء ڈاکٹر ایم روشن وغیرہ کو یہ ورزشی ٹیکنیک بہت پسند آئی اور جےپور سے بابرکت ورزشی سنت کی غیر معمولی اور بے نذیرابتدا روشن مستقبل کے لئے جاری رکھی جائیگی.
جےپور سے خوش آئند شروعات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سیکرٹری جنرل سید احمد خان کو امید ہے کہ حجامہ کی طرح ڈربک طبی ریاضت یوگا ورزش، صحت مندی میں مالامال کرنے کرانے، علاج و معالجہ میں عمدہ نتائج اور مامونیت کے بیش قیمت نفع کی وجہ سے بطور پیرا میڈیکل ورزش یونانی اطباء کے توسط سے سب کی پسند اور مقبول عام ہونے کا شرف جلد حاصل کرلیگی.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.