This blog started experimentally for the benefit of the lovers of Fitness Science. We will try our best to publish Resource Materials and display the reports and action photographs of Yoga Scientist Dr. Badrul Islam Kairanvi and his team. Dr. B. Islam was a former Training Commissioner in KVS BSG under Ministry of hRD Govt. of India New Delhi.
Saturday, September 9, 2023
ہندوستانی نظام طب سے ماخوز، امن پسند حکیموں کا گمگشتہ سرمایہ، ڈربک منتخبہ میڈیکل ایکسرسائز کی ٹریننگ سے مدارس اسلامیہ کے کمسن طلباء کو مستفیض کرنے کے بین الاقوامی پروگرام کا آغاز*
نئی دہلی، اکابرین ملت، آل انڈیا یونانی طبی کانگرس سے منسلک یونانی اطباء اورصفدر جنگ اسپتال کے یونانی علاج و معالجہ کے ایکسپرٹ معالج سید احمد خان نے معروف سماجی کارکن علیم انصاری اور دواخانہ شفا الحسنہ کے تعاون سے حسن احمد کی 71 وے یوم ولادت اور 71 وے مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے موقع پر جامعہ اقراء سعیدیہ لطیفیہ مدرسہ شکتی وہار مصطفی اباد دلی میں ڈرک منتخبہ میڈیکل ایکسرسائز کی ٹریننگ کمسن طلباء کو لینے اور ساتھ ہی دوسروں کو دینے کے لائق بنانے کے بین الاقوامی پروگرام کا آغاز کیا، دو ہزار مریضوں کی مفت تشخیص اور مفت دوائیں بھی دی گئیں-
جہاں تک میڈیکل ایکسرسائزکا تعلق ہے، معلوم رہے کہ یہ ورزشیں ہندوستانی نظام طب سے ماخوز، امن پسند حکیموں کا گمگشتہ سرمایہ، ذہنی اور جسمانی استعداد کو بڑھانے والی ہیں اور یونانی حکیموں کے زیرسایہ، جماعت اسلامی ہند، جمعیۃ علماء ہند یوتھ کلب سے تسلیم شدہ، مظاہر العلوم سہارن پور سے فتویٰ حاصل شدہ اورامسال دلی کے تمام تین ہزار عازمین حج نے ان ورزشوں کے بین الاقوامی استاذ الاساتزہ پروفیسر ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی کے لئے بارگاہ الہی میں ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا بھی کی ہے-
ان مخصوس ایکسرسائز کی خاص خوبی یہ ہے کہ یہ تندرستی بنانے کے ساتھ بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں اور ساتھ ہی دل و دماغ پر بڑا عمدہ اثر ڈالتی ہیں، دماغ کی خفتگی کو دور کرتی ہیں، ہسشاش بسشاس رکھتی ہیں، زمانہ کے رنگ میں نہ ڈھلنے والا اللہ کا مطیع اور اپنی نفس پر حکومت کرنے والا بندہ بنانے میں بھی معاون ہیں- ان ورزشوں کے کرنے والا خیر کے ساتھ سبھی کا خیر خواہ، فلاح و بہبود میں لگنے والا مشقتی جسم تیارکر لیتا ہے، ذہنی استعداد کو بڑھا کر من کی غلامی میں زندگی برباد ہوجانے سے بچا لیتا ہے، بگڑے معاشرے کا ذہنی دباؤ جھیلنے اور شیطانی وسوسوں سے بچنے لائق باشعور دماغ اسے انسانیت کے لئے ایک راحت رساں اور فکرمند اثاثہ بنا دیتا ہے.
اس موقع پر امراض نسواں کی ماہر ڈاکٹر شہناز پروین نے کہا کہ قومی مفاد میں اور بیماریوں سے پاک معاشرہ کی تشکیل میں فعال حصہ داری کے لئے خواتین اپنے گھر کے کم از کم ایک فرد کو ان ورزشوں کا ماہر بنانے کی کوشش کریں. دلی سرکار کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ نے کہا کہ ڈربک میڈیکل ایکسرسائز کو مدارس کی ترجیحات میں شامل رکھیں- انہیں اور دیگر خوبیوں کی وجہ سے کیمپ کو کامیاب بنانے میں مشعل راہ والی شخصیت کے حامل معمار قوم ڈاکٹر سید احمد خان اپنے رفقائے کار اور درمندان ملت حسن احمد، علیم انصاری، حکیم عطا الرحمن اجملی، جاوید چوہدری، حکیم افتاب عالم، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر ارشد غیاس ہریانہ، میڈیکل ایکسرسائز کی ماہر کوثر صاحبہ، ڈاکٹر جوویرا شمیم وغیرہ کے ساتھ مل کر اس کیمپ کو بیشمار کوششوں سے کامیاب بنایا-
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.